نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن۔۔ 13 دہشتگرد ہلاک۔۔7جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ7 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہوشیار۔۔ اسکرین شاٹ لیا تو فیس بک سب بتا دے گا
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بلوچستان کے اضلاع نوشکی اور پنجگورمیں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 13 دہشتگرد مارے گئے۔شدید لڑائی کے دوران ایک افسر سمیت دھرتی کے 7 سپوتوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں کو بھارت اور افغانستان سے کنٹرول کیا جا رہا تھا تاہم خفیہ ایجنسیوں نے افغانستان اور بھارت میں دہشتگردوں اور ان کے ہینڈلرز میں رابطے کو توڑ دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نوشکی میں چھپے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کامیاب آپریشن کیا۔ اس دوران مزید 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئےجس کے بعد نوشکی میں مارے گئے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی۔نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک افسر سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ فورسز نے 4 سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران 3 فوجی جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ، جوتے اور کپڑے امریکی ساختہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرتعلیم پنجاب نے طلبا کو خوشخبری سنا دی