گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)منی بجٹ کے آفٹر شاکس جاری ہیں،پبلک ٹرانسپورٹیشن اور امرا کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیاں مزید مہنگی ہوگئیں ۔
ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے کمرشل گاڑیوں اور امرا طبقے کی جانب سے استعمال کی جانیوالی لکژری گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 سے 26 لاکھ روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹویوٹا ہائی ایس ڈیزل3 لاکھ 29 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 63 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ٹویوٹا ہائی روف 4 لاکھ 69 ہزار روپے بڑھ کر 83 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہوگئی۔
اسی طرح ٹویوٹا کوسٹر39 سیٹر8 لاکھ 10 ہزارروپےبڑھ کر1 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار روپے کی کردی گئی۔ امراء طبقے کی گاڑیاں بھی منی بجٹ کی زد میں آگئی ہیں۔ کرولا کراس 17 لاکھ 10 ہزار روپے مہنگی ہوکر1 کروڑ 1 لاکھ9 ہزار روپے کی کردی گئی۔ ٹویوٹا پریئس 18 لاکھ 39 ہزار روپے مہنگی ہوگئی۔ نئی قیمت 1 کروڑ11 لاکھ9 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ٹویوٹا رش 6 لاکھ 19 ہزار روپے مہنگی ہوکر 64 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی۔ ٹویوٹا کیمرے ہائیبرڈ کی قیمت 26 لاکھ99 ہزارروپے مہنگی ہوکر نئی قیمت 2 کروڑ13 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین پر قاتلانہ حملہ۔۔ہر طرف ہلچل مچ گئی