پی سی بی نے این سی او سی کو بچوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کی درخواست کردی

Feb 03, 2022 | 19:52:PM

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے ترجمان نے کہاہے کہ پی سی بی نے 12 سال سے کم عمر بچوں کواجازت دینے کیلئے درخواست کی ہے ،بچوں کے بغیر فیملیزکا سٹیڈیم آنا ممکن نہیں ہوتا۔
ترجمان پی سی بی نے کہاکہ پی ایس ایل لاہور میں میچوں پر شائقین کی تعداد بارے این سی او سی کے فیصلہ کے منتظر ہیں ،توقع ہے سوموار تک این سی او سی کی ایڈوائس مل جائے گی،ان کاکہناتھا کہ شائقین کی تعداد بارے این سی او سی کی ہدایات پر عمل کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند

مزیدخبریں