پاکستان میں پہلا روزہ کب ؟ محکمہ موسمیات نے عیدوں کے بارے میں بھی بتا دیا

Feb 03, 2022 | 20:00:PM

(24 نیوز)ماہ شعبان المعظم اور رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے  کی امید ہےاور عید الفطر اور عید الاضحٰی کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا۔

محکمہ موسمیات کے کیلنڈر کے مطابق شعبان کا چاند 29 رجب کو نظر آنے کی امید ہے، شعبان المعظم کی یکم تاریخ1443 ہجری 4 مارچ 2022 کو ہوگی، رمضان المبارک کا چاند 30 شعبان کو نظر آنے کی امید  جبکہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ اپریل 2022 کی 3 تاریخ کو ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 30 روزے پورے ہونے کی امید ہے اور شوال المکرم کا چاند 30 رمضان المبارک کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ عید الفطر 3 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ذی القعدہ کا چاند 29 شوال المکرم کو نظر آنے کا امکان ہے، ذی القعدہ 1443 ہجری کی یکم تاریخ یکم جون 2022 کو ہوگی، ذوالحج کا چاند 30 ذی القعدہ کو نظر آنے کا امکان ہے اور  ذوالحج کی یکم تاریخ جولائی کی یکم تاریخ کو ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الضحٰی 10 جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند 29 ذوالحج کو نظر آنے کا امکان ہے،محرم الحرام کی یکم تاریخ 30 جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔ صفر المظفر 1444 کا چاند 30 محرم الحرام کو نظر آنے کی امید ہے، صفر المظفر کی یکم تاریخ 29 اگست 2022 کو ہونے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے کیلنڈر کےمطابق ربیع الاول کے ماہ مبارک کا چاند 30 صفر المظفر کو ہونے کی امید ہے، ربیع الاول کی یکم تاریخ 28 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ ربیع الثانی کا چاند 30 ربیع الاول کو نظر آنے کا امکان ہے، ربیع الثانی کی یکم تاریخ 28 اکتوبر کو ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک بیٹھ گئی۔۔ایک کروڑ صارفین بھاگ گئے۔۔وجہ کیا بنی۔۔؟

مزیدخبریں