(24 نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سعودی شہریوں کو ملک سے باہر جانے کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی، اس کے بغیر ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو سفر سے 48 گھنٹے کے اندر لئے گئے ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی،فیصلے پر عمل درآمد 9 فروری کو رات ایک بجے سے شروع کیا جائے گا۔
وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بیرون مملکت سفر کے خواہشمند سعودیوں کو بوسٹر ڈوز لازمی کردی گئی ہے، دوسری ڈوز پر تین ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز لینا ہوگی، اس کے بغیر مملکت سے باہر نہیں جاسکتے۔
سعودی حکومت کی جانب سے کہاگیاہے کہ پابندی سے 16 سال سے کم عمر کے شہری اور توکلنا ایپ کے ریکارڈ کے مطابق مستثنیٰ ہوں گے جبکہ سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو وہ سعودی ہوں یا غیرملکی، یا ویکسین یافتہ ہوں، منظور شدہ پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی، اس سے 8 سال سے کم عمر کے بچے مستثنیٰ ہوں گے.
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سے بڑی خبر۔۔بھارت کے لیجنڈ اداکار کا دل کادورہ پڑنے سے انتقال