بھارت:مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

Feb 03, 2022 | 21:50:PM
 آل انڈیا ،مجلس، اتحاد ،المسلمین، رہنما، اسد الدین، اویسی
کیپشن:  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ریاستی انتخابات کےد وران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ ،پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتارکرلیا ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے انتخابات کے سلسلہ میں جب  اسد الدین اویسی میرٹھ سے دہلی کی جانب روانہ ہورہے تھے، تو جھجارسی ٹول پلازہ پر ان کے قافلہ پر فائرنگ ہوئی ۔ فائرنگ کرنے والے تین چار کی تعداد میں تھے ، جو فرار ہوگئے ۔یوپی پولیس نے فائرنگ کے واقعہ  میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اسد الدین اویسی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے  کہ کچھ دیر پہلے چھجارسی ٹول پلازہ پر میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں ۔ چار راونڈ فائرنگ ہوئی ۔ تین چار لوگ تھے ، سب کے سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے ۔ میری گاڑی پنکچر ہوگئی ، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا ۔ ہم سب محفوظ ہیں ۔ الحمدللہ ۔ 

گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسد الدین اویسی نے میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے جہاں اس واقعہ کے بارے تفصیل سے بتایا تو وہیں انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس واقعہ کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ کیوں ہوا، حملہ کرنے والے کون لوگ ہیں ، اس کے پیچھے کس کا دماغ ہے ، کس نے یہ سازش کی یہ جاننا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے بھی اس معاملہ کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آخر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ٹول گیٹ کے اوپر یہ لوگ چار چار راؤنڈ فائرنگ ایک موجودہ ممبر پارلیمنٹ پر کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:رچا چڈھا اور  علی فضل کی شادی۔چرچے اور خرچے۔ نئی اپ ڈیٹ سامنے آگئی