(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست ہریانہ کے علاقے جیند پٹیالہ نیشنل ہائی وے پر سپا سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ ۔ پولیس نے چھاپہ مار کر مساج سینٹر کے مالک اور 3 لڑکیوں سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے ضلع جیند میں پولیس نے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ نروانا میں جیند ۔ پٹیالہ نیشنل ہائی وے کے نزدیک چل رہے سپا سینٹر میں یہ سیکس ریکٹ چل رہا تھا ۔ پولیس نے سپا سینٹر سے تین لڑکیوں سمیت پانچ لوگوں کوپکڑ لیا ہے ۔اطلاع کی بنیاد پر شہر تھانہ نروانا انچارج دھرمبیر کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور ایک پولیس اہلکار کو فرضی گاہک بنا کر سپا سینٹر میں بھیج دیا گیا ۔قیمت طے ہونے کے بعد اشارہ ملتے ہی ٹیم نے سپا سینٹر میں چھاپہ مارا تو ایک لڑکا اور ایک لڑکی کے ساتھ مشتبہ حالت میں پایا گیا ۔پولیس نے سپا سینٹر چلان والے منوج اور وہاں موجود ایک لڑکے اور تین لڑکیوں کو گرفت میں لے لیا ۔ یہ لڑکیاں راجستھان ، آسام اور دہلی کی رہنے والی بتائی جاتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: رچا چڈھا اور علی فضل کی شادی۔چرچے اور خرچے۔ نئی اپ ڈیٹ سامنے آگئی