سستا پیٹرول: پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو بتایا گیا پاکستان اور روس کے درمیان خام تیل اور ایل این جی کی درآمد پر اتفاق ہوگیا، ابتداتی طور پر روس پاکستان کو کل ضرورت کا 20 فیصد خام تیل فراہم کرے گا جبکہ گیس کی بڑھتی ضرورت بھی پوری کرے گا۔
ایل این جی اکتوبر 2013 میں طے ہونے والے معاہدے کے تحت خریدی جائے گی، پی ایل ایل اور آذربائیجان کے درمیان ایک سال کے لئے ماہانہ ایک ایل این جی کارگو فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے، ملک میں گیس کی پیدوار میں سالانہ 10 فیصد تک کمی ہو رہی ہے، سندھ کو سردیوں میں گیس کی 30 کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا ہے۔
کمیٹی اجلاس سینیٹر عبدالقادر کی صدارت میں ہوا، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا سوئی سدرن کمپنی پہلے کہتی رہی کہ کراچی صنعتیں کمپریسر سے گیس کھینچتی ہیں، سوئی سدرن نے بھی کہا تھا کہ 73 فیکٹریوں کو جرمانہ کیا ہے مگر کتنا جرمانہ کیا اور کس کو جرمانہ کیا۔