(24 نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ واقعہ پاک فوج کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے، پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔