پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، بس سے 26 کلوگرام چرس برآمد

Feb 03, 2023 | 11:26:AM

(عیسیٰ ترین) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس سے 26 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مذکورہ بس کو کوسٹ گارڈز کی جانب سے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر روکا گیا۔ بس میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس بچے سے 26.5 کلو گرام چرس برآمد  حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر انٹی انکروچمنٹ کانسٹیبل جاں بحق

کوسٹ گارڈز ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.688 ملین ڈالر ہے۔ برآمد منشیات جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی گئی تھی اور بچے کو خواتین کا لباس پہنایا گیا تھا۔

مسافر بس کو معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا اور خاتون کے لباس میں ملبوس بچے کی تلاشی لی گئی جس سے منشیات برآمد ہوئیں۔

کوسٹ گارڈز ترجمان کے مطابق بچے کو حراست میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں