(علی رامے) ایوان وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر محکمہ ہاؤسنگ کو نئے پراجیکٹ پر بھاری بھرکم تنخواہوں کیساتھ نئی بھرتیوں کے لیے روک دیا گیا۔
محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے چند روز قبل سٹریٹیجک یونٹ کے نام پراجیکٹ منظور کیا تھا۔ پراجیکٹ میں ڈیڑھ لاکھ سے 10 لاکھ روپے تنخواہ دے کر منظور نظر افراد کو بھرتی کرنا تھا۔
ایوان وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر محکمہ ہاوسنگ کو فوری بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔ بھرتیوں کے لیے محکمہ ہاوسنگ کے سابق سیکرٹری نے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کرایا تھا۔
اس سے قبل اس پراجیکٹ پر ڈیزائن سیل بنا کر کام کیا جاتا، جسے بند کر دیا گیا۔