عمران خان نے ایک اور’یوٹرن‘ لے لیا

Feb 03, 2023 | 12:11:PM

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی،سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔

ضرور پڑھیں :شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست، پولیس کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے،پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا، سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

 یاد رہے عمران خان پہلے ہی  راجن پور ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو گئے تھے،عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

 راجن پور ضمنی انتخاب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،اس موقع پر محسن لغاری کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا ہے، حلقہ سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ان کاکہناتھا کہ 16 جنوری کو عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،تحریک انصاف نے حلقے میں 15 روز بھرپور انتخابی مہم چلائی ۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کی لٹکتی تلوار کے سبب سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی الیکشن حلقہ 193 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔

مزیدخبریں