حکومت نےعوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Feb 03, 2023 | 12:29:PM
فائل فوٹو
کیپشن:  حکومت نےعوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے کمسن بچوں اور خواتین میں غذائی قلت ختم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت کراچی سمیت صوبے بھر میں نیوٹریشن پروگرام شروع کیےجائےگے۔


غذائی قلت کے باعث کمسن بچوں اور خواتین کی اموات  کے باعث نیوٹریشن پروگرام شروع کیا جارہا ہے  اس پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے حکومت نے18 رکنی اعلی سطح ڈسٹرکٹ کمیٹیاں قائم کردیں جس کا ہرضلع میں ایک  ڈپٹی کمشنر سربراہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آرڈینیٹر  اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کمیٹی کا سیکریٹری مقرر   کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد الٰہی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دیدی
اس کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ڈسٹرکٹ افسر بہبود آبادی ،ڈائریکٹر بلدیات، ڈائریکٹر ماہی گیری و مویشی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈویلپمینٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلات، ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق ایگزیکیوٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سمیت دیگر ممبران بھی کام کریں گے۔