(ویب ڈیسک) امریکہ نے خواتین کی تعلیم پر پاپندی لگانے کی وجہ سے افغان طالبان اور ان کے اہلِ خانہ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے افغان طالبان پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ خواتین پر ملازمتوں اور تعلیم کے دروازے بند کرنے کی وجہ سے پابندیاں عائد ہوئیں۔ غیر ریاستی سکیورٹی گروپس کے ارکان پر اٖضافی ویزہ دینے کی پابندی عائد ہوئی ہے۔
امریکہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غیر ریاستی سکیورٹی گروپس کے ارکان کے نام بتانے سے بھی گریز کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں اور طالبان کے ان اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔