(ویب ڈیسک ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے تیل کمپنوں کو اب تک تقریباً 20 ارب روپے کا نقصان ہو چکا۔آئل کمپنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا نقصان قیمتوں کے مکینزم میں شامل کیا جائے، اوگرا ایکسچینج نقصانات کا پورا ازالہ نہیں کرتا۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بینکس کو ایل سی حد بڑھانے کے احکامات جاری کیے جائیں، نقصانات کے سبب منافع بری طرح متاثر ہو رہا ہے، آئل انڈسٹری ڈھیر ہونے کے دہانے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے بُری خبر،پٹرول مزید مہنگا ہوگا
یاد رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 278 روپے کا ہو گیا ہے۔