قومی کرکٹرحارث کا شاہین کے نکاح سے متعلق خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فاسٹ بولر شاہین شاہ کے نکاح پر پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں انھوں نے شاہین کے نکاح پر شریک نہ ہونے پر معذرت کی، ویڈیو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کو میری طرف سے نکاح بہت بہت مبارک ہو۔
View this post on Instagram
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شاہین کے نکاح میں شریک نہ ہو سکوں گا اور اس تقریب کو مس کروں گا کیونکہ بطور پروفیشنل میری کچھ کمٹمنٹس ہیں جنہیں پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں جب واپس آؤں گا تو اس خوشی کو ہم دوبارہ سلیبریٹ کریں گے۔واضح رہے کہ حارث رؤف دسمبر میں مزنہ مسعود کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھے تھے جس میں لاہور قلندرز کی منجمنٹ سمیت شاہین شاہ آفریدی بھی شریک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:’قبول ہے،قبول ہے،قبول ہے‘شاہین آفریدی کا نکاح آج ہوگا
شاہین آفریدی کا نکاح آج جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا تاہم رخصتی بعد میں ہوگی۔