لاہور کے بعد کراچی کا سرکاری پاوا بھی منظر عام پر آگیا،فیشن ایسا کہ تکتے ہی رہ جائیں

Feb 03, 2023 | 17:03:PM

(24 نیوز )اسسٹنٹ کمشنر ہو تو  ایسا، اسٹائل ایسا جو دیکھے تو  دیکھتا رہ جائے ، کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر  اپنی ڈریسنگ کی وجہ سے  سوشل میڈیا پر چھا گئے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگھوار ان دنوں اپنی مختلف ڈریسنگ اور  منفرد انداز کے باعث  سوشل میڈیا پر خاصے وائرل ہیں۔پاکستان میں عام طور پر بیوروکریٹس کو سخت گیر شخصیت کا حامل سمجھا جاتا ہے مگر ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسے اسسٹنٹ کمشنر کا چرچا ہے جن کی شخصیت اور انداز ’روایتی مردوں‘ سے بالکل مختلف ہے۔

سوشل میڈیا صارف اے جے بلوچ کی طرف سے شیئر ہونے والی تفصیلات کے مطابق حاذم 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے تاہم کم عمری میں ہی وہ امریکہ کے شہر نیویارک چلے گئے، بعد ازاں وہ پاکستان لوٹے اور تین سال پاکستان میں بِتانے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے اور چھ سال وہیں مقیم رہے۔

ہاظم نے لندن کی یونیورسٹی سے ڈیزائننگ اور مارکیٹنگ میں ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی بھی کیا۔ 2018 میں انہوں نے پرووینشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر کراچی تعینات ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگھوار جہاں اپنی  پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے  عوامی خدمت کا فرض  نبھاتے ہیں ، وہیں ساتھ ہی  ماڈلنگ بھی کرتے ہیں اور گانا بھی گاتے ہیں۔ہاظم کی اگر انسٹاگرام پوسٹ کو دیکھا جائے تو یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فیشن سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں ۔ بہت سے پریمیئر اور ریڈ کارپٹ ایونٹس میں شرکت کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا  پر  ہاظم بنگھوار کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد   شہریوں نے  انہیں cool کمشنر کا ٹائٹل  دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین    ہاظم بنگھوارکے منفرد انداز، فیشن کے ذوق اور بیوروکریٹس کی روایتی تعلیم سے ہٹ کر تعلیمی قابلیت پر انہیں داد و تحسین سے نواز رہے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے حاظم بنگھوار کی بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’ سخت گیر مردوں کے روایتی، زہریلی تاثر کو توڑنے والے، بادشاہوں کی طرح زندگی گزارنے، متاثر کن شخصیت اور اس سے کہیں بڑھ کر۔‘

یہی نہیں حکومت سندھ کے اس آفیسر نے بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کی پوسٹ کو بھی شیئر کیا ہے ۔ جس پر انہوں نے لکھا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہم بارش کو انجوائے کررہے ہیں ؟؟ نہیں یہ غلط ہے ہم گندے بھی ہوتے ہیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کر سکیں۔

جبکہ ہاظم بھنگوار گانا گانے کے بھی شوقین ہیں ۔نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار گلوکاری کے میدان میں بھی لوہا منوا چکے ہیں۔ 2019 میں حاذم کا پہلا گانا ’حرام‘ ریلیز ہوا جس نے ایک ہفتے میں انٹرنیشنل میوزک چارٹس کی ٹاپ پوزیشنز میں جگہ بنا لی۔ ’حرام‘ جنوبی کوریا میں پانچویں، ہنگری میں پہلے، مصر میں دوسرے اور بھارت میں پانچویں نمبر پر رہا۔

ہاظم ماڈلنگ کرنےکےبھی شوقین دکھائی ہیں۔ ان کی انسٹاگرام پر متعدد تصاویر سمندر کے کنارے کی ہیں۔ہمارے معاشرے میں اس طرح کا فرد جو اتنے اعتماد سے رہتا ہو اور کامیاب بھی ہو، قابل قدر ہے ۔زندگی کو ڈرے بغیر اپنی شرطوں پر گزارنا بتاتا ہے کہ کوئی انسان اندر سے کتنا مضبوط ہے ۔ اس طرح کے لوگ بہت رحم دل، مضبوط، ذہین اور مہربان ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹرحارث کا شاہین کے نکاح سے متعلق خصوصی پیغام

مزیدخبریں