پلاٹ بھی مہنگے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پلاٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) نے چہار باغ منصوبے میں پلاٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کر دیا، 10 مرلے کے پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے بڑھ کرایک کروڑ 32لاکھ ہوگئی،ایک کنال پلاٹ کی قیمت میں بھی 20لاکھ روپےکااضافہ کردیاگیا ۔
واضح رہے کہ نئے خریدار پلاٹ کی قیمت 3 سال کی سہ ماہی اقساط میں اداکر سکیں گے۔
سی ای او روڈا نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے چہار باغ سائٹ کا دورہ کیا، جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالوحید نے سی ای او کو فیز 1 کے اب تک مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
سی ای او نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ روڈا نئی اتھارٹی ہونے کے باوجود ایک جدید شہر کے تصور اور لاہور کی بحالی دونوں کیلئے پوری طرح تیار ہے۔