اسلام آباد پولیس کا آپریشن،پی ٹی آئی کے 4 سابق ارکان کے کمرے خالی کروا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے چار ممبران کے کمرے خالی کروا لئے گئے، فرخ حبیب ،شایدخٹک، شبیراحمدقریشی اور ظہوراحمد قریشی کے کمرے خالی کروا لیے گئے،شاندانہ گلزار نے کمرہ خالی کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں کمرے خالی کروانے کیلئے انتظامیہ نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ارکان کے کمروں کے تالے توڑے گئے ،آپریشن میں انتظامیہ کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دوسرے مرحلے میں سوموار کے روز مزید کمرے خالی کروائے جانے کا امکان ہے، سی ڈی اے حکام کا کہناتھا کہ 8 سے زائد ممبران نے رضاکارانہ طور پر کمرے خالی کردیئے۔
پارلیمنٹ لاجز میں کمرے خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن
— 24 News HD (@24NewsHD) February 3, 2023
سابق رکن قومی اسمبلی شبیر حیدر قریشی کا کمرہ خالی کروا لیا گیا pic.twitter.com/u7RI54Cv0w
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات