(24 نیوز ) کراچی میں افسر شاہ کا راج برقرار ہے ، سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ کیلئے چڑیا گھر میں عوام کو داخلے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ نجم شاہ کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کراچی زو میں منعقد کی گئی ، جس کیلئے چڑیا گھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ، سیکیورٹی اہلکاروں نے چڑیا گھر کے مغل گارڈن میں عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ نےبیٹی کی سالگرہ کے لئے انتظامات سنئیر ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کے سپرد کیے تھے ، خالد ہاشمی نے پوسٹنگ بچانے کے چکر میں قانون کی دھجیاں اڑا ڈالیں،
سرکاری افسر نے سرکار کے ہی بنائے اصول توڑ ڈالے، واضح رہے کہ سرکاری تفریح گاہ پر نجی تقریبات پر پابندی عائد ہے ، لیکن لگتا ہے کہ امیروں کیلئے اس ملک میں کوئی اور قانون اور عوام کیلئے کوئی اور قانون ہے ۔
چڑیا گھر انے آنے والے تمام شہریوں کو واپس لوٹا دیا گیا ، طاقت کے زور پر چڑیا گھر انتظامیہ نے تمام کینٹین بھی بند کروادیں، والد کی طاقت سے بچے کی سالگرہ پر چار چاند لگ گئے ، برسوں سے اجڑے کراچی زو کے پارک کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سرکار کی آمد پر چڑیا گھر کے مغل گارڈن کی رونقیں بھی وقتی طور پر بحال کر دی گئیں ۔