(24 نیوز )وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کالج آف افتھمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈسپنسنگ آپشنل لیب کا افتتاح کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے پروفیسر زاہد کمال صدیقی پرنسپل کالج آف افتھمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ کالج آف آفتھمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں پورے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈسپنسنگ آپشنل لیب کا افتتاح کیا، لیب سائیٹ سیورز کے تعاون سے قائم کی گئی ہے ۔
اس موقع پر پروفیسر ہارون حامد، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر احمد ندیم، سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی پروفیسر انتظار بٹ، ہیڈ آف یونٹ ون ڈاکٹر علی ایاز اور ڈاکٹر ناصر چودھری بھی موجود تھے۔
پروفیسر زاہد کمال صدیقی پرنسپل کالج آف افتھمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے کوالٹی آپشنل لیبارٹری اور تدریسی پروگرام کی تعمیر کے لیے سائیٹ سیورز کا شکریہ ادا کیا، جبکہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اس موقع پر کالج آف افتھمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی ٹیم کی تعریف کی۔