(24 نیوز )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں بھی مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درخواست کی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے سابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نےبلاول بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، شیخ رشید کے الفاظ سے جیالوں میں اشتعال پیدا ہوا اس لیے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔