شفاف انتخابات کا انعقاد، الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخواکے تمام بلدیاتی عہدیداران کو معطل کر دیا
شفاف انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب اور کے پی کے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ،الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام بلدیاتی عہدیداران کو معطل کر دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے یہ ہدایات آئین کے آرٹیکل (3)218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جاری کیں،کے پی کے میں حال ہی میں نئے بلدیاتی نمائندے منتخب ہوئے جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تاحال نہیں ہوسکے ،پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے مدت پوری کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا آپریشن،پی ٹی آئی کے 4 سابق ارکان کے کمرے خالی کروا لئے