ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان ، ریفائنریز میں صرف 10 دن کا تیل باقی رہ گیا

Feb 03, 2023 | 23:32:PM

(24 نیو ز) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پھر سے سر اٹھانے لگا، ملکی ریفائنریز کی  زیادہ تر تعداد میں صرف 10 دن کا خام تیل رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا ہے،  ڈالر کی کمی اور  عدم دستیابی کے بعد لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ’’سنیر جی کو ‘‘ ریفائنری کو 8 روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔

 ریفائنری کی جانب سے وزارت توانائی کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔ 

اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو  پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے، سابقہ بائیکو ریفائنری ’’سِنیرجی کو‘‘ میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا۔

مزیدخبریں