قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کو عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں۔
تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔ میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کو عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ "بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت , ایمان کی طاقت اور اتحاد کی قوت " پر بین الاقوامی ظہرانے میں بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا-
Pleased to attend the National Prayer Breakfast, honored to speak at the international luncheon along with Queen Rania of Jordan on need for interfaith harmony and the power of faith as a force of unity. Grateful to the organizers for honoring my mother Shaheed Benazir Bhutto. pic.twitter.com/xRWTP2DWvE
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 3, 2023
واضح رہے کہ قومی دعائیہ ناشتہ 1953 سے واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ایک اعلٰی سطح کی تقریب ہے، اس سال اس تقریب میں بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی، تقریب میں بلاول بھٹو نے تباہ کن سیلاب کے متعلق بھی بات کی اور اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔