(عائمہ خان،فاطمہ خان)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کاامکان ہے، جھل مگسی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی،مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، زیارت، کان مہترزئی، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان، جبکہ قصور، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، خان پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں 8.5 انچ تک ریکارڈ برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی،بونیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی اوربعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے موسلادھار بارش کے امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ چار فروری تک جاری رہے گا،اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، شمال مشرق سمت سے سرد ہواؤں 9 سے 12 نارٹیکل مائل کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں،اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، کم سےکم درجہ حرارت 17.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق شہر میں فضا کا معیار بدستور خراب ہے شہر میں ہوا کا معیار غیر صحت بخش ہےہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 172 ریکارڈ ہونے سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر ہر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای گولڈن ویزا کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
شہرلاہور میں برکھا رت، صبح سویرے بادل برسنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،،محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں میں درجہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری تک جانے کے امکانات، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے،ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہےجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 175 ریکارڈ کی گئی جس سے عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 7ویں نمبر پر آگیا، ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق فیز8-ڈی ایچ اے 225،شاہراہ قائداعظم 176,کینٹ پولو گراؤنڈ250 ,ٹھوکر نیاز بیگ 182 ریکارڈ کیا گیا۔