کمرے میں گیس بھر  گئی، دولہا جاں بحق،دلہن کی حالت غیر

Feb 03, 2024 | 11:08:AM

(ویب ڈیسک) وادی نیلم میں کٹن کے مقام ریسٹ ہاؤس کے کمرے میں مبینہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث نو بیاہتا دولہا احسن زندگی کی بازی ہار گیا، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا نئی نویلی دلہن کو مظفرآباد ریفر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیلم پولیس کے مطابق ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے احسن اورحانیہ کٹن کے مقام پر ایک ریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے صبح دیر تک کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر ریسٹ ہاؤس کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی، گیسٹ ہاؤس کے عملے کی اطلاع پر پولیس نے دروازہ توڑ کر ہنی مون کیلئے آنے والے نوبیاہتا جوڑے کو ریسکیو کیا،دولہا ‎ احسن الیاس کو مبینہ طور پر دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ دلہن  کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال مظفرآباد ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، احسن الیاس کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نیلم منتقل کردی گئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر احسن الیاس کی موت کی وجہ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: بڑی تباہی ٹل گئی

مزیدخبریں