برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا

Feb 03, 2024 | 11:52:AM

(جہانزیب آفریدی،حیدر علی، فاطمہ عارف )آزادکشمیر ، ضلع جہلم، خیبر اور مری میں ایک بار پھر  بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر اور  ضلع جہلم ویلی کی تحصیل وادی لیپہ  میں  ایک دن کےوقفے کے بعد برفباری کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو گیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وادی لیپہ کا زمینی راستہ ایک بار پھرسے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہو گیا ہے اس وقت وادی لیپہ میں برف باری سے روڈ پر شدید پھسلن ہے جس سے وادی لیپہ جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع خیبر  اور مری میں ملکہ کوہسار میں برفباری  کا سلسلہ شروع  ہونے سے خیبر وادی تیراہ میں سال کی دوسری برفباری نے سماء باندھ دیا۔
خیبر برفباری سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی،خیبر اب تک دس انچ تک برف پڑ چکی ہے،اس وقت بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ مری  میں بھی ملکہ کوہسار میں وقفہ وقفہ سے پھر برف سے خون جما دینے والی سردی  میں اضافہ ہوگیا،رپورٹ کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ  اگلے 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

دوسری جانب شہر  لاہورکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا،جوہر ٹاؤن اور اطراف میں بوندا باندی جاری،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا  ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران وقفے سے بارش جاری رہے گی۔




مزیدخبریں