صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب

Feb 03, 2024 | 12:41:PM
صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کیخلاف تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی،وکیل صنم جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک کے بعد ایک مقدمے میں صنم جاوید کو گرفتار کیا، یہاں سے پولیس کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

دوران سماعت پراسکیوشن نے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔