(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی سے پاکستان میں بھی سونے کا ریٹ گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزارہوگئی جبکہ 10گرام سونے کے بھاؤ 1458 روپےکی کمی سے 185185 روپے پرآ گئے اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753روپےریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 15 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کے ریٹ 2059 ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی تباہی ٹل گئی