(24 نیوز )سانحہ 9 مئی میں قید سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ووٹرز کیلئے انتہائی جذباتی پیغام جاری کیا ہے ۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ مجھے چکی نمبر 15 میں رکھا گیا ہے ، میری جان کو خطرہ ہے ، مجھے نئی زندگی دیں اور وہ مجھے تبھی ملے گی جب آپ 8 فروری کو مجھے جتوائیں گے ، خدا کیلئے مجھے ووٹ دیں میری کوئی اولاد نہیں ہے آپ ہی میری اولاد میری بیٹیاں ، میرے بیٹے ، میری مائیں ،بہنیں ہیں ، 8 فروری کو ہر صورت مجھے ووٹ دیکر نئی زندگی دیں ، میں آپ کیلئے جان تک قربان کر دوں گا، میں دن رات ایک کر دوں گا راولپنڈی کی خدمت کیلئے ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سٹار کو بھارتی حریف سے بدترین شکست