مخالفین جتنے مرضی حربے استعمال کر لیں ،8 فروری کو لگ پتہ جائے گا، اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوار الحق )سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نواز شریف پٹھانوں کو بے وقوف اور دہشتگرد کہتا ہے میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ پٹھان جو آپ کی پارٹی سے منسلک ہیں کیا وہ بھی بے وقوف ہیں ؟، میں ان سے صرف ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ جتنے مرضی حربے استعمال کر لیں ، 8 فروری کو لگ پتا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے کہ ’میں نے ان کی حکومت گرائی ہے ‘,میں کہتا ہوں کہ تم نے امریکہ کیساتھ مل کر عمران خان کو گرایا,5سال حکومت تھی کونسا اسلامی نظام قائم کیا ہے؟مولاناصاحب کونسی حکومت میں حصہ دا ر نہیں تھے ،یہ مولانا صاحب اسلام نہیں اسلام آباد چاہتا ہے،آزادی کا جنگ صرف عمران خان کے ساتھ مل کر لڑینگے ۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ بلاؤ ل بھٹو بھی کہتا ہے کہ مجھے موقع دو ،آپ کی بھی حکومتیں پہلے ہو ئیں اس میں آپ نے ملک کو تباہ کیا تھا، جیت کے عزم دل میں لیئے انہوں نےیہ بھی کہا کہ مخالفین جتنے بھی حربے استعمال کررہے ہیں یہ8 فروری کو پتہ چلے گا ,آپ نے ان لوگوں کا صحت کارڈ ختم کیا ہے ،ہم دوبارہ صحت کارڈ کو بحال کریں گے ,یہ جنگ ہماری ہے یہ سب پارٹیاں ایک ہیں اور دوسری طرف ہم اکیلے ہے لیکن ہمارا مقابلہ کوئی بھی نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں؛ غیر شرعی نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور عمران خان کو 7،7 سال قید اور جرمانے کی سزا