سوات؛ سال کی دوسری برفباری کا آغاز ، ہر سو سفید چادر بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمر خطاب، زبیر اعوان)سوات مٹہ میں سال کی دوسری برفباری شروع، ہر سو سفید چادر پچھ گئی ، بچوں اور بڑوں کی برف کے ساتھ اٹھکیلیاں ، دوسری طرف ایبٹ آباد گلیات میں شدید برفباری کے باعث مری روڈ پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق مٹہ سوات میں برفباری سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ، اب تک 6انچ تک برف پڑ چکی ہے ، گزشتہ کئی گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، علاقے میں گیس کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگ لکڑیاں جلا کر گزارا کرتے ہیں لیکن برفباری کے باعث خشک لکڑیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔
مٹہ کا علاقہ زیادہ تر پہاڑوں پر مشتمل ہیں مٹہ میں گبین ،جبہ اور سوات پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے ، مٹہ میں جاروگوں واٹر فال بھی سیاحوں کا مرکز ہیں، دوسری جانب ایبٹ آباد گلیات برف باری مری روڈ پر پھسلن سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، گاڑیوں میں سیاح فیملیاں موجود ، مری روڈ پر پھسلن سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا، انتظامیہ شہریوں کی مدد کیلئے پہنچ گئی ۔