(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے میاں محمود الرشید کے داماد کو نئے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا، عدالت نے پی ایچ ڈی ڈاکٹر وقاص فاروق کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی نئے مقدمہ میں گرفتاری پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ، میاں محمود الرشید کے داماد ڈاکٹر وقاص فاروق سمیت3 ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا،ملزمان کو شناخت پریڈ میں شناخت کے بعد پیش کیا گیا ،ملزمان کی جانب سے یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
وکیل یوسف وائیں نے کہاکہ ڈاکٹر وقاص فاروق ہیلے کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی کا پروفیسر ہے ،ڈاکٹر وقاص فاروق کو پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا داماد ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کیخلاف تھانہ اقبال ٹاو¿ن میں مقدمہ نمبر 435/24 درج ہے ،ملزمان کو بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے اور مخالفین کی الیکشن فیکس اتارنے پر گرفتار کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہوئی ،عدالت نے ڈاکٹر وقاص فاروق جاوید اختر اور گلزار مسیح کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ،پی ایچ ڈی ڈاکٹر وقاص فاروق کی گرفتاری پر عدالت نے افسوس کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: جب خاتون کہے ،’عدت پوری ہو جاتی ہے ‘، بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو سزا پر ردعمل