یکم جنوری کا نکاح دھوکہ اور بے ایمانی پر مبنی ،عدت میں نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Feb 03, 2024 | 20:17:PM
یکم جنوری کا نکاح دھوکہ اور بے ایمانی پر مبنی ،عدت میں نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت کیس میں سزا کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاگیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری کا نکاح دھوکہ اور بے ایمانی پر مبنی تھا،دونوں ملزمان نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 496 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا ہے، عدالت ملزمان کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا تی ہے،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں کو چار ماہ مزید سزا کاٹنا ہوگی ، دونوں ملزمان کے گرفتاری کے وارنٹ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو جاری کئے جاتے ہیں،دونوں ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں ہیں لہٰذا ان کو اس کیس میں بھی جیل میں رکھا جائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا یکم جنوری 2018 کا نکاح غیر قانونی قرار دیدیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ خاور مانیکا یکم جنوری 2018 کا نکاح غیر قانونی ثابت کرنے میں کامیاب رہے، خاور مانیکا نے ثابت کیا کہ یکم جنوری 2018 کی شادی کی تقریب بدیانتی پر مبنی تھی،درخواست گزار نے یہ بھی ثابت کیا کہ فراڈ کی نیت سے نکاح ہوا ، خاور مانیکا نے حلفیہ بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے دھرنوں کے درمیان تعلقات استوار کئے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے تنہائی میں ملاقاتوں سے متعلق خاور مانیکا کے بیان کی تردید نہیں کی گئی،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں آپس میں رابطے کی تصدیق کی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف یکم جنوری 2018 کے نکاح سے پہلے بھی روابط کے شواہد بھی موجود ہیں، خاور مانیکا نہ صرف بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر، بلکہ 5 بچوں کے والد بھی ہیں،خاور مانیکا نے حلف لے کر بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے روابط 2014 کے دھرنے سے استوار ہونا شروع ہوئے،خاور مانیکا کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اکیلے میں گھنٹوں ملاقات کرتے تھے،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی خاور مانیکا کی غیرموجودگی میں بھی ملتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں محمود الرشید کے داماد نئے مقدمے سے ڈسچارج،عدالت کے گرفتاری پر اہم ریمارکس