انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا 

Feb 03, 2024 | 20:35:PM

(24 نیوز ) جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ  کا سننسی خیز مقابلہ ، پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر  سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی ، آج کے میچ کی سنسنی سے اسی بات سے اندازہ لگا لیں کہ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے پاکستانی شاہینوں نے بنگلا دیش کو 156 رنز کا ٹارگٹ دیا اور  اگر بنگلا دیش یہ ٹارگٹ صرف 38 اوورز میں چیز کر لیتا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر اور بنگلا دیش  سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ، میچ میں دلچسپ صورتحال  اس وقت بنی جب 32 ویں اوور میں بنگلا دیش کی 9ویں وکٹ گری اس کے بعد پاکستان کو 28 رنز سے پہلے بنگلا دیش کی آخری وکٹ گرانی تھی یا پھر  بنگلا دیش کو اگلے 6 اوورز میں 28 رنز کرنے سے روکنا تھا ۔ 

پاکستان کیلئے یہ میچ انتہائی مشکل نظر آنے لگا تھا کیونکہ بنگلا دیش کی جانب سے روحانت دولا اور معروف  36 ویں اوور میں ٹیم کا سکور 150 پر لے گئے  لیکن اپنے اوور کی پانچویں گیند پر پاکستانی گیند باز محمد زیشان  نے  معروف کو آؤٹ کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : میاں محمود الرشید کے داماد نئے مقدمے سے ڈسچارج،عدالت کا گرفتاری پر اظہار افسوس

مزیدخبریں