ٹِک ٹاک ویڈیو زگوگل پر ظاہر ہونا شروع

Feb 03, 2024 | 20:42:PM

(24 نیوز ) مختصر مدت کی ویڈیوز کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے بنائی جانے والی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر مختلف ممالک میں پابندی ہے اس کے باوجود اس کے صارفین میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے  اور اب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ گوگل سرچ انجن نے بھی سرچ کیے جانے پر ٹک ٹاک مواد فراہم کرنا شروع کر دیا ہے ۔ 

ٹک ٹاک ویڈیوز ہمیشہ سے گوگل سرچ کے نتائج میں سامنے آتی رہی ہیں لیکن اس سے قبل ان کو کبھی کوئی واضح جگہ دستیاب نہیں ہوتی تھی،اب ٹک ٹاک ویڈیو اور ان کے عنوانات نے گوگل کے فیچرڈ اسنپٹ کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سرچ جینیریٹِیو ایکسپیریئنس (ایس جی ای) میں ظاہر ہونا شروع کر دیا ہے۔

 گوگل کی جانب سے لیا جانے والا (یا آزمایا جانے والا) یہ اقدام نوجوان صارفین کو اپنی جانب مائل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ جنریشن زی (1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے بچے) کے صارفین ٹک ٹاک کو ایک مؤثر سرچ انجن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

 واضح رہے ٹک ٹاک کی جانب سے بھی کچھ عرصہ قبل ایک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے گوگل سرچ نتائج ٹک ٹاک سرچ نتائج کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈر 19 ورلڈ کپ ؛پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا 

مزیدخبریں