لاہور، پولیس کانسٹیبل نے خاتون دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) لاہور کے علاقے سمن آباد میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے خاتون دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
یہ افسوسناک واقعہ سمن آباد میں دوسرا گول چکر کے قریب پنج پیر روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس کانسٹیبل اسد نے فائرنگ کرکے 34 سالہ عالیہ مبشر کو قتل کردیا اور بعد میں اپنے سر میں بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ عالیہ مبشر 4 بچوں کی ماں تھیں اور جاوید مارکیٹ اچھرہ کی رہائشی تھیں جبکہ کانسٹیبل اسد سی آئی اے پولیس میں تعینات تھا جو کرائے کے کمرے میں مقیم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کانسٹیبل اسد کے کمرے میں پیش آیا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔