سانیا ملہوترا بنے گی نئی دلہن،فلم ’مسز ‘7 فروری کو ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ سانیا ملہوترا کی فلم ’مسز ‘7 فروری کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہو گی۔
بھارتی اداکار عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ میں اپنے فلم کیرئیر کا آغاز کرنیوالی سانیا ملہوترا فلم ’مسز ‘ میں ایک نئی دلہن رچا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔ فلم مسز کا پریمیئر اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ہو گا۔ فلم مسز 7 فروری کوزی 5 پر ریلیز ہوگی۔ سانیا ملہوترا کا ان دنوں فلم 'مسز‘ کولے کر بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں چرچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گرل فرینڈ نے80 لاکھ کے تحائف لےکرپرانے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی، پولیس کو شکایت