دہشتگردبلوچستان کی ترقی کے دشمن،ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردبلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں ان کےناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے, یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے دوران سی ایم ایچ ہسپتال میں قلات دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، وزیر اعظم نے اہلکاروں کی ملک کی خاطر قربانی کے جذبے کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشتگردبلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں ان کےناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی اندوہناک واقعہ ہوا، جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جو نئی لہر آئی ہے اس کے خاتمے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے جوانوں اور غازیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور آپ کے قربانی کے جذبے پر فخر ہے۔ اور ملک کا تحفظ آپ جیسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ جبکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صوبے میں شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔