پنجاب میں شدید دھند کا راج،موٹر ویز بند ، فلائٹ آپریشن متاثر

Feb 03, 2025 | 10:11:AM
 پنجاب میں شدید دھند کا راج،موٹر ویز بند ، فلائٹ آپریشن متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیددھند کا راج رہا، موٹر ویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا۔

سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے، کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سےہرن مینار جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔