کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر سستا

Feb 03, 2025 | 10:27:AM

(بسیم افتخار ) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں جانے لگی، انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کمی دیکھنے میں آئی، 300 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 950 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جو ٹریڈنگ کے اختتام تک برقرار رہا، سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں