پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کس کے گلے پڑے گی، بیرسٹر سیف نے بتا دیا

Feb 03, 2025 | 11:05:AM
پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کس کے گلے پڑے گی، بیرسٹر سیف نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔

بیرسٹر سییف نے کہا کی پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے ، 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم سمیت غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا، حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف سے مقابلہ ہے، کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کروں گا، پرویز خٹک

حکومت کالے قوانین کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ  8 فروری ملک کو مینڈیٹ چوروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے عہد کا دن ہے۔