کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا : علی امین گنڈا پور

Feb 03, 2025 | 12:23:PM
کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا : علی امین گنڈا پور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی،علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے۔

 مزید پڑھیں:خیبر: پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید   

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج سے مقابلے کو تیار ہیں، بنکرز کُرم میں قیام امن کے لیے مسئلہ تھے، جنہیں روز گرایا جا رہا ہے،ان کا مزید کہنا ہے کہ کُرم سو سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتاً فوقتاً اٹھتا رہا ہے،علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ راشن کی چار بڑی کھیپ کُرم پہنچائی جا چکی ہیں۔