محسن نقوی کی جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت

Feb 03, 2025 | 12:41:PM
محسن نقوی کی جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی  شدید مذمت ہے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے مامور پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔ 
وزیر داخلہ محسن نقوی نے  شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے  ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالخالق نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلی مرتبہ پایا۔ 
ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ڈیوٹی کے دوران شہید کانسٹیبل عبدالخالق کی فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔