بنگلہ دیش لیگ میں انوکھا واقعہ، تنخواہ نہ ملنے پر بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کا سامان لاک کر دیا

Feb 03, 2025 | 13:12:PM
بنگلہ دیش لیگ میں انوکھا واقعہ، تنخواہ نہ ملنے پر بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کا سامان لاک کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جب ایک بس ڈرائیور نے غصے میں آکر کھلاڑیوں کی کٹس ہی لاک کردیں۔

 رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فرنچائز دربار راجشاہی مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے ابھی تک اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور عملے کو ادائیگی نہیں کی ہے، ٹیم کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے کھلاڑیوں کے گھر جانے کے لیے ٹکٹ بک کروائے تھے، لیکن چونکہ انہیں ادائیگی نہیں کی گئی، اس لیے کئی کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس کر رہے گئے،کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی ادائیگی کے لیے ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا،محمد حارث (پاکستان)، آفتاب عالم (افغانستان)، مارک دیال (ویسٹ انڈیز)، ریان برل (زمبابوے) اور میگوئل کمنز (ویسٹ انڈیز) اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کی ونڈو سیل، شائقین ٹکٹ کیسے خرید سکتے ہیں؟ 

صرف یہی نہیں بلکہ مذکورہ فرنچائز نے ٹیم کو گراؤنڈ لے کر آنے جانے والے بس ڈرائیور کو بھی ادائیگی سے محروم کر رکھا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ بس ڈرائیور نے اپنی ادائیگی کے لیے موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے سامان اور بیگز کو بس کے اندر بند کر دیا اور کہا کہ جب تک اسے تنخواہ نہیں مل جاتی وہ انہیں واپس نہیں کریں گے،محمد بابل نامی بس ڈرائیور نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک معاملہ ہے کہ ٹیم مالکان نے ہمیں ابھی تک ادائیگی نہیں کی۔ اگر وہ مجھے تنخواہ دیتے ہیں تو میں کھلاڑیوں کا سامان واپس کردوں گا،قبل ازیں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کیا تھا تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عمل دخل پر کرکٹرز کھیلنے کو راضی ہوئے۔