ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دُولہا دُلہن جاں بحق

Feb 03, 2025 | 13:49:PM
ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دُولہا دُلہن جاں بحق
کیپشن: حادثےکا شکار گاڑی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دُولہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُولہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی خاتون کے ہیموگلوبن میں کمی، جناح ہسپتال میں زیر علاج