(24 نیوز)سپریم کورٹ بارنےاسلام آباد ہائیکورٹ میں ججزٹرانسفرزکوخوش آئند قرار دےد یا ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بارہمیشہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 200 بلکل واضح ہے، آرٹیکل 200 صدرمملکت کوججزٹرانسفرکی اجازت دیتا ہے، ججزکا ٹرانسفرزنئی تقرری نہیں ہوتی، ٹرانسفرہونے والے ججزکی سنیارٹی برقرار رہے گی، اعلامیہ صدرسپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، مزید صوبوں سے بھی آنے چاہئیں: چیف جسٹس
دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ میں تین نئےججزجسٹس سرفرازڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کا آغازکردیاہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت میں وکلا کی غیرحاضری پرآرڈرمیں لکھوایا کہ ججزٹرانسفرکےمعاملے پراحتجاج کی وجہ سے وکیل پیش نہیں ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی کازلسٹ کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگرکے پاس تین جبکہ جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز سماعت کیلئے مقررتھے۔