زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

Feb 03, 2025 | 16:17:PM
زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یہ  بھی پڑھیں: ’’امریکی خاتون کا کریمنل ریکارڈ‘‘گرفتاری ؟کہانی میں نیا ٹویسٹ!

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔