چینی مافیا بے لگام، نرخ میں فی کلو 20 روپے تک کا اضافہ

Feb 03, 2025 | 18:05:PM
چینی مافیا بے لگام، نرخ میں فی کلو 20 روپے تک کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں ایک بار پھر چینی مافیا بے لگام ہوگئی اور مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

ملتان میں دو ہفتے پہلے 135 روپے فی کلو ملنےوالی چینی اب 150 سے 160 روپے میں فروخت کی جانے لگی جبکہ پچاس کلو کا تھیلا 7 ہزار 200 روپے میں ملنے لگا،فیصل آباد میں چینی ایکس مل ریٹ 146 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔

جھنگ، سیالکوٹ ، سرگودھا اور پاکپتن میں بھی 15 سے 20 روپے اضافے کے بعد اب چینی 155 سے 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چینی 20 روپے اضافے کے بعد اب 150 روپے میں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ